تربت(گدروشیا پوائنٹ)اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم کی سربراہی میں تاجر برادری کا اجلاس۔پرائس کنٹرول قوانین پر بحث۔تفصیلات کے مطابق اے سی تربت کے آفس میں پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے صدر اسحاق روشن دشتی نثار احمد جوسکی حاجی فدا شیر حاجی یرنس حمید حاجی رمضان زہری ریٹ اینڈ پرائس کنٹرول کے انچارج نیاز احمد سمیت سبزی فروٹ مچھلی اور گوشت فروشان کے نمائندوں نے شرکت کی۔تمام اشیاء و اجناس کے نرخ باہمی مشاورت اور خوش اسلوبی سے طے کئے گئے۔اے سی تربت بہرام سلیم صاحب نے مرغ فروشان اور دیگر دکانداروں کو ہدایت جاری کی اپنے دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزاں کریں ریٹ لسٹ جلد دکانداروں کو دیئے جائیں گے۔اے سی نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ چیزیں مقررہ ریٹ پر خریدیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیئے۔
