25

پشتون کونسل نے پنجاب یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا،پشتو طلبا رہنماء ریاض خان پولیس کی حراست میں

لاہور(اسٹاف رپورٹر)پشتون طلبا تنظیم نے پنجاب یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا،طلبا قیادت ریاض خان گرفتار، کئی دن کے احتجاجی دھرنے کے بعد طلبہ تنظیم پشتون کونسل نے پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پشتون کونسل کے چیئرمین ریاض خان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کونسل کے اراکین احتجاج کر رہے ہیں۔ان کے دھرنے کی وجہ سے پہلے تو یونیورسٹی کا گیٹ نمبر 3ہی بند تھا تاکہ گزشتہ روز مظاہرین نے گیٹ نمبر 1، 2، 3، 8اور 9کو بھی تالے لگا کر بند کر دیا ہے۔گیٹ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز یونیورسٹی کی بسیں بھی باہر نہیں نکل سکیں اور طالب علم اور اساتذہ یونیورسٹی کے دروازوں پر ہی کھڑے رہ گئے اور اندر نہ جا سکے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اور دھرنا اپنے چیئرمین ریاض خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ریاض خان کو لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بگاڑنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے گرفتار کیا تھا.تا ہم آمدہ اطلاع تک گرفتار رہنما رہا نہیں ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں