37

آزاد کشمیر: دوسگے بھائی،حملے میں جاں بحق

نیلم (ویب ڈیسک )دو سگے بھائی جنگل میں جاں بحق،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں تیندوے کے حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے ۔ نجی ٹی وی ” جی این این ” کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واقعہ پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں 2 سگے بھائی قریبی جنگل میں جلانے کیلئے لکڑیاں چن رہے تھے کہ اس دوران ایک تیندوا بھی وہاں آگیا اور مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کر کے دونوں بھائیوں کو مار دیا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیرکی جنگلوں میں اس جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں