34

بی اے پی کے رہنما میر عبدالرؤف رند کا آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری سے ملاقات

تربت(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالرؤف رند کی ہفتہ کے روز تربت میں آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل کمال انور چوہدری سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ سے دشت کپکپار کراسنگ پوائنٹ اور مند سے ملحقہ نئے کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. میر عبدالرؤف رند نے آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کوبتایاکہ مند اور کپکپار دشت کئی دہائیوں سے سرحدی تجارت کامرکز رہے ہیں مگر گزشتہ کئی سالوں سے بارڈر بند ہونے سے سرحدی علاقوں عوام شدید مشکلات کے شکارہیں کیونکہ سرحدی علاقوں کے عوام کا زیادہ تر انحصار بارڈر پر ہوتا رہاہے، انہوں نے بارڈرکراسنگ پوائنٹ کے حوالے سے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مند بارڈرکراسنگ پوائنٹ کھولنے کامطالبہ مند وملحقہ علاقوں کے عوام کا ایک اہم جائز اور دیرینہ مطالبہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے، آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل کمال انور چوہدری نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ کپکپار دشت کراسنگ پوائنٹ جلد کھول دی جائے گی جبکہ مند کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور علاقہ کے لوگوں کے لئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں