21

یوروپی یونین میں پی آئی اے کی پروازیں تاحال بند،یونین کا بھی تک انکار،اگلے ماہ دورہ ہوگا

راچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کیلیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات تیز کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کیلیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی کمیشن اور ایاسا سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سی اے اے حکام کی یورپی یونین حکام سے 8 گھنٹے طویل آن لائن اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین حکام نے اب تک کیے جانے والے اقدامات پر سوالات کیے، یورپی کمیشن اور ایاسا حکام نے لائسنسنگ، اوور سائٹ، رجسٹریشن معاملات پر سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے حکام نے یورپی حکام کو اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور ڈائریکٹر لائسنسنگ اور دیگر شعبوں پر اقدامات سے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ سی اے اے کا متعلقہ وفد برسلز میں یورپی حکام کو ون آن ون بریفنگ دے گا، اقدام سے مطمئن ہونے پر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی ای)کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا تھا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا تھا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں