30

برطانیہ: نیا وزیراعظم کون ہوگا، بورس جانسن سمیت 5 نام گردش میں

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی وزیر اعظم لزٹرس کے مستعفی ہونے سے پہلے ہی5نام گردش کر رہے تھے کہ ان کے بعد وزارت عظمیٰ کون سنبھالے گا۔ ان ناموں میں سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا نام بھی شامل ہے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے ممتاز خبر رساں اداروں ٹائمز، ڈیلی ٹیلی گراف، اور بی بی سی کے پاس ایسی رپورٹس ہیں کہ بورس جانسن بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ٹائمز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بورس جانسن کا خیال ہے کہ یہ “قومی مفاد” کا معاملہ ہے کہ وہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر واپس آجائیں۔
اس وقت برطانوی وزارت عظمیٰ کیلئے سب سے فیورٹ امیدوار بھارتی نژاد رشی سنک ہیں. سابق وزیر خزانہ سنک چند ہفتے قبل ہی لِز ٹرس سے دوڑ ہار گئے تھے۔ ان کے بعد پینی مورڈانٹ اور وزیر دفاع بین والیس آتے ہیں، اس کے بعد موجودہ وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ ہیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں. ان کے دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم بورس جانسن فیورٹ چارٹ پر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں