عجمان(ویب ڈیسک) عجمان پولیس نے تین لاکھ پچاس ہزار مالیت کی ڈکیتی کا کیس حل کردیا، ریکارڈ وقت پر مجرم گرفتار،پولیس نے نیا ریکارڈ بنایا.تفصیلات کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ النعیمیہ پولیس اسٹیشن کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ ایک ایشیائی خاندان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے اور وہاں سے مہنگے زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرلی گئی تھیں. پولیس کو جب اطلاع ملی تو پولیس نے پیٹرولنگ،مجرمانہ تفتیشی ٹیمیں اور سی آئی ڈی اے کی ٹیمیں چار منٹ میں گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں.پولیس کی تحقیقات نے انہیں الرشیدیہ کے علاقے میں دودن کے اندر چوروں کو پکڑنے میں مدد دی.ملزم نے ایک ساتھی ہم وطن کے ساتھ ڈکیتی کرنے کا اعتراف کیا جسے گرفتار بھی کیا گیا .پولیس نے بیشتر رقوم اور زیورات چوروں کے قبضے سے لیکر مالکان کو واپس کردیئے.
