بلیدہ(گدروشیا پوائنٹ)بلیدہ بٹ کے نئے منتخب جنرل کونسلر حاجی میر درمحمد بلیدی کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اجتماع،عوامی مسائل ،حالیہ بلدیاتی الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید،دوستانہ اور ہمدردانہ سیاسی ماحول کی تشکیل کا عہد اور علاقائی مسائل،امن و امان پر ضلع انتظامیہ سے فوری ایکشن کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حاجی میر درمحمد بلیدی کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں حاجی میردرمحمد بلیدی،نیشنل پارٹی کے آرگنائیزر محمدعظیم بلیدی،نیشنل پارٹی کے رہنما معتبر شیر جان بلوچ،میر شاہ فیصل بلیدی نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔اس موقع پر میر انور بلیدی،میر رستم بلیدی،میر بہرام خان بلیدی،میر مراد بلیدی،میر خلیل رند،کہدہ نظر محمد بلیدی،میر عبدالغفار بلیدی،سیٹھ مراد بخش بلیدی،میجر خدابخش بلیدی،ماسٹرکریم بخش بلیدی ،کمبر امام،عبدالباسط بلوچ،ملا حیدر بلیدی،کریم بخش کے بی،کامریڈ برکت بلوچ،ماسٹر امید علی،حبیب اللہ بلوچ،صدیق ساغر سمیت دیگر سینکڑوں سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔پروگرام کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرور یاسین نے انجام دیئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بٹ کے عوام نے حاجی میردرمحمد بلیدی پر اعتماد کرکے ہمیں عوام کا قرضدار بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ بلیدہ اور زامران میں بے تحاشہ مسائل کا انبار موجود ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو دیکھ کر علاقہ کا ہر باشعور فرد پریشان ہے۔اس لئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ امن وامان کی صورتحال پر سنجیدہ ایکشن لیں اور اس اھم مسئلے پر علاقہ کے تمام سیاسی سماجی سربراہوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلیدہ زامران کے عوام پر امن لوگ ہیں اور خوددار بلوچ ہیں وہ کسی بھی بدامنی اور تخریب کاری کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی مفاد کیلئے ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا اور چھوٹے موٹے سیاسی اور ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر علاقے کی خدمت کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بلیدہ زامران کے غریب عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
