سوشل ویلفیئر ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تربت میں تقریب
تربت(گدروشیا پوائنٹ)سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ کے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں طالبات کی کورسز مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ میں زیر تعلیم طالبات میں سنگار، سلائی کڑھائی اور دوسرے کورسز کے فارغ شدہ طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خاص جناب قدیر لقمان صاحب ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ ووکیشنل ٹریننگ کورسز انسانی زندگی کے سدھار میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، نیز یہ اسناد طالبات کو کسی بھی ٹکینکل ملازمتوں میں ضرورت کے مطابق کام دیں گے اور ساتھ ہی وہ اس تعلیم سے روزگار بھی کرسکیں گے۔ سنٹر انچارج میڈم زینب برکت، سوشل ویلفیئر آفیسر آر سی سی ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تربت نے آخر میں جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ اگلے ہفتے سے نئے کلاسوں کی ایڈمیشن کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔