تربت(گدروشیاپوائنٹ) ریڈیو پاکستان کے انتظامیہ کی ناانصافی کے خلاف انجینئرز سراپا احتجاج، گزشتہ دنوں ریڈیو پاکستان کے انتظامیہ کا دو من پسند انجینئرز کو آوٹ آف ٹرن پروموشن دینے کے شعبے میں متاثرین انجینئرز نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے متاثرین انجینئرز نے کہا کہ ریڈیو پاکستان جیسے قومی ادارے میں قواعدو ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر چند آفیسران کو نوازا جارہاہے گزشتہ چند ہفتوں سے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ اپنے من پسند لوگوں کو انتہائی اہم منصبوں پر تعنیات کررہی ہے لیکن ان تمام معاملات میں اُس وقت شدت آئی جب دو انتہائی جونیئر آفیسران کو آوٹ آف ٹرن پروموشن دے کر سینارٹی لسٹ میں سب سے اوپر کرایا گیا جس کی شعبے میں بہت سے افراد کی سینارٹی متاثر ہوگی ریڈیو پاکستان کے متاثر انجینئروں نے وزیر اطلاعات سے اس معاملے کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان جیسے قومی ادارے کی تشخص کو برقرار رکھا جائے اگر ایسی طرح چلتا گیا تو ہم ریڈیو ہاکستان کے متاثرین انجیئنرز احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
