ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں
انڈیا کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں باز گشت کررہی ہیں.ایک خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بارہ سال بعد علیحدگی ہوئی ہے.تا ہم ابھی تک دونوں میاں بیوی میں سے کسی کی تردید یا تصدیق کی خبر نہیں آرہی.تا ہم سوشل میڈیا میں چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کی بنیاد پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں میں تعلقات کشیدہ ہیں،اس پوسٹ میں ثانیہ مرزا لکھتی ہیں کہ ” ٹوٹے دل کہاں جائیں،اللہ کی تلاش میں”