تربت(گدروشیاپوائنٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے سابق صوبائی وزیر میر اصغر علی رند کی انکی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات۔ ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل سمیت بلدیاتی انتخابات اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ لاعمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملک میں موجود سیاسی معاشی اور انتظامی بحران کو ملک کے لیے نقصان دے قرار دیتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا کہ مزید سیاسی اور انتظامی بحران ملک کی معیشت کے لیے نیک شگون ثابت نہیں ہوگا۔ موجود حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے اہم معاشی و سیاسی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کھاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات اس ملک کے مسائل کے حل کی جانب پیش رفت ثابت ہونگے۔ انتخابی عمل میں بے جاہ مداخلت کی وجہ سے ملک سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہوا ہے۔ انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے عملا وجود نہیں رکھتی ہے صوبہ بد انتظامی کا شکار ہے امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے لوگوں کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، واجہ ابوالحسن، نثار احمد بزنجو، مشکور بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے فدا مریدزئی، خلیل تگرانی، عبدی خان رند، ظریفی زدگ، یونس بلوچ، ظفر ہوت، عارف قریش، اور علی بیت اللہ بھی موجود تھے۔
