اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل ورلڈ کپ کے قوانین میں تبدیلی کردی،یہ تبدیلی ممکنہ طور پر بارش کی پیشن گوئی کرنے کے بعد کی گئی.تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتواراورپیر کے روزمیلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ھے.
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔
