معروف انڈین اداکارسدھانتھ سوریاونشی دل کے دورے کے سبب انتقال کرگئے.
انڈٰین میڈٰا کی رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ چیالیس 46 سالہ سدھانتھ سوریا ونشی کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ایک گھنٹے تک انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد وہ انتقال کرگئے.
سدھانتھ نے کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’کسوٹی زندگی کی‘، ’زمین سے آسمان تک‘، ‘ممتا’، ‘قیامت’، ‘ورودھ’ اور ‘کیا دل میں ہے’ شامل ہیں۔