18

کیچ : معزوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے معزوروں کے نفسیاتی و طبعی صحت پر پروگرام کا انعقاد

تربت(گدروشیا پوائنٹ)سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ کا معزوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے معزوروں کے نفسیاتی و طبیعتی صحت پر پروگرام کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ نے آزاد فاؤنڈیشن کے تعاون سے بینظیر نشوونما پروگرام کی ٹیم کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر سوشل ویلفیئر تربت میں ایک معلوماتی پروگرام منعقد کیا جس میں پروین نور ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایوالوئیشن آفیسر، اور مہر جان ، نٹریشن آفیسر نے سیشن منعقد کیا جس میں معزور افراد کی نفسیاتی و طبیعتی صحت پر تفصیل سے گفتگو کی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دئے۔ سوشل ویلفیئر آفیسر زینب برکت کی عدم موجودگی پر سوشل ویلفیئر آفیسر شیرین مومن اور سوشل ورکر گلناز بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کیچ قدیر لقمان کی ہدایت پر شرکہ و مہمانان کی موجودگی کو سراہا۔ میڈم گل افروز ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر این آر ایس پی نے خصوصی طور پر شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں