17

تربت میں وال پینٹنگ کے مقابلے کیلئے سینیئرآرٹسٹ سے ڈی سی کیچ کااجلاس

تربت(رپورٹ/الطاف بلوچ)۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں مکران ڈویژن کے مصورون کیلئے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ کا اہم فیصلہ۔انہوں نے مصوروں کو انگیج کرنے کیلئے وال پینٹنگ کی تیاری شروع کردی ہے۔جو کہ ایک انتہائی مثبت قدم ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیراحمد بڑیچ کی زیرصدارت انکے آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی ھاشم ایاز بزنجو، صنعت و حرفت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم،عطاشاد ڈگری کالج کے پرنسپل محمد اکبر بلوچ،آرٹس کے سینئراساتذہ زباد بلوچ، شریف قاضی اور آرٹسٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز جمعہ سے ت ±ربَت میں ایک ہفتے تک وال پینٹنگ مہم چلائی جائیگی جس میں مَکّ ±ران بھر سے آرٹسٹ شرکت کرینگے اور اس مہم کیلئے تین روڈ مختص ہوئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلوچ کلچر اور روایت کے عین مطابق دیواروں پر آرٹ بنائے جائیں گے۔اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ نے صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی ثقافت کے خوبصورت پہلو وں کونہ صرف پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کیا جائیگابلکہ ضلع میں ادب،کلچر کے فروغ اور کھیل کی سرگرمیوں کوبڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم ان شعبوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اورصحت کے شعبوں کی کارکردگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ان شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔اس عمل سے کیچ سمیت مکران بھر کے مصوروں کو اپنی صلاحیتیوں کا جوہر دکھانے کا سنہرا موقع میسر ہوگا اور معاشرے میں ایک انتہائی مثبت سرگرمی کا آغاز ہوگا۔ ڈی سی کیچ کی کاوشوں سے وال پینتنگ سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس بات کا آہادہ کیا کہ وہ ضلع میں فن مصوری سمیت ،کلچر،تعلیم،اور صحت کے شعبوں میں مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعری کی طرح مصوری بھی انسان کے نازک ترین احساسات کا نتیجہ ہے۔ جو کام شاعر کرتا ہے وہی مصور کرتا ہے۔ شاعر زبان سے،اور مصور پنسل یا قلم سے احساسات کو نقش کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں