تربت(رپورٹ، الطاف بلوچ)تربت میں الیکشن کمشنر پاکستان کی جانب سے 7دسمبر ووٹرز کا قومی دن منایا گیا۔یہ تقریب گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول ت±ربَت کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کمشنر کیچ محمد بلوچ،مفتی سرفرازاحمد،خان محمد جان گچکی،ظریف ذدگ،فارسٹ افیسر کیچ،خلیل تگرانی اور اکبر اسماعیل نے ووٹ کی اہمیت پر شرکاءسے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ہر شہری کا حق ہے اور اس کا درست استعمال اس پر فرض کے برابر ہے۔تاکہ کسی بھی سطح کے الیکشن میں اکثریتی عوام کی رائے سے ہی ارکان اسمبلی منتخب ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ نوج?وانوں کو اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا تاکہ یوتھ کی رائے قومی معاملات میں شامل ہوسکے کیونکہ اس وقت ملک کی بارہ کروڑ ووٹرز میں ستّر فیصد سے زائد نوج?وان ووٹرز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر سیاسی پارٹی کا فرض بنتا ہے کہ وہ معاشرے میں یوتھ کیساتھ ساتھ عورتوں کو الیکشن کے عمل میں موٹیویٹ کریں تاکہ عوام کی نمائندگی میں تمام طبقوں کی رائے شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع میں ٹرن آوٹ بہتر رہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔الیکشن کمشنر آف پاکستان کیچ کے نمائندہ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ہر بالغ شخص کا قومی شناختی کارڈ بنے اور ووٹر لسٹ میں ان کا اندراج ہو تاکہ ہر شہری کو ووٹ کا حق ملے اور وہ حق رائے دہی سے محروم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج کی اس ایونٹ کا مقصد عوام کو اس عمل میں شامل کرنا ہے۔
