تربت(بیوروپورٹ) تربت،مکران میڈیکل کالج میں سالانہ گولڈن ویک شروع، اسپورٹس کیساتھ دو روزہ آرٹ اینڈ کرافٹ مقابلے کا اہتمام، میڈیکل کے طلباءاور طالبات فٹبال، کرکٹ، والی بال، چیس، بیڈمینٹل اور ٹیبل ٹینس میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔ گولڈن ویک کے حوالے سے وائس پرنسپل ڈاکٹر وحید بلیدی، پروفیسر رضوان انصاری، اسپورٹس آرگنائزر ڈاکثر ٹناء اللہ، ڈاکٹر حیات اللہ اور کالج پرنسپل ڈاکٹرافضل خالق میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اسپورٹس ویک کا مقصد طلبا طالبات کو صرف انٹرٹین نہیں کرنا بلکہ یہ ان کی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں آرٹ بھی شامل ہے کیونکہ بہت سے طلبا طالبات ہیں جو مصوری بھی پسند کرتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ فن مصوری بھی میڈیکل کے طلبہ طالبات کیلئے مثبت اور بہترین سرگرمی ثابت ہوگی۔
