حب(گدروشیاپوائنٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند نے نیشنل پارٹی لسبیلہ و حب کے ساتھیوں کو بھرپور الیکشن مہم چلانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی اور ناکامی دونوں کی گنجائش موجود رہتی ہے لیکن جس بہادری و دلیری اور جان فشانی کے ساتھ پارٹی کے ساتھیوں نے الیکشن مہم میں حصہ لیا اور بھرپور مقابلہ کیا اس پر نیشنل پارٹی کے تمام سیاسی کارکن داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کھاکہ کہ الیکشن کی شفافیت پر سوالات موجود ہیں۔ حکومتی مداخلت، مشنری اور انتظامیہ کی مدد و سپورٹ سے جس طرح ہمارے مخالفین نے کامیابی حاصل کی یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انھوں نے کھاکہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں لسبیلہ و حب میں سیاست کی نہیں عملا روایات کی جیت ہوئی ہے عوام الیکشن ہار چکا ہے اور حب و لسبیلہ پر براجمان روایتی مافیا نے ایک بار پھر عوام کو شکست دی ہے۔ لیکن سیاسی کارکنوں کو اپنی سیاسی جدوجہد اور اس کی کامیابی کا یقین ہونا چاہیے کامیابی عوام کی ہوگی وقتی کامیابی سے ہمارے کارکنوں کے حوصلے مزید مستحکم اور توانا ہونگے۔ نیشنل پارٹی کے سیاسی کارکن اور ساتھیوں کو اپنی سیاسی و فکری جدوجہد کو مزید فعال و متحرک و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام نے نیشنل پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ تمام سیاسی کارکنوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں جھنوں نے دن رات ایک کرکے اپنی سیاسی و قومی جدوجہد کی آبیاری کی ہے۔ عوام اور نیشنل پارٹی کا اتحاد زندہ باد، سیاسی کارکنوں کی سیاسی و قومی جدوجہد زندہ باد۔
