تُربَت(اسٹاف رپورٹر)کیچ کے کئی علاقوں میں بارش،مواصلات کا نظام درھم برھم۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ میں تُمْپ،مَنْد،بُلیدہ،دَشْت،ہوشاپ کی بیشتر علاقوں سے رات گئے بارش کے اطلاعات ہیں جس کے سبب ضلع میں مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوچکا ہے۔کئی علاقوں سے بجلی کھمبوں کے گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اور بہت کے ایریاز میں موبائل نیٹ بھی شدید متاثر ہوچکی ہے۔
