تربت(گدروشیاپوائنٹ) ڈی ایچ او افس تربت میں پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی چیف آرگنائزر و ضلعی صدر ظریف علیان منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے کاموں کا جائزہ لیا گیا، تمام پیرامیڈکس نے ضلعی کابینہ کے مختصر دور میں کیئے گئے اقدامات و فیصلے جات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کرونا پیمنٹ کے حوالے سے کیچ کے پیرامیڈکس نے صوبائی کابینہ سے گزارش کیا کہ موجودہ پولیو مہم جنوری 2023 میں بائیکاٹ کا اعلان کریں جب تک ای پی ائی بلوچستان کرونا کے پیمنٹ کی ادائیگی نہیں کرئے گا پولیو مہم کا باقاعدہ بائیکاٹ کی جائے، اور دوسری بات ضلع کیچ میں کوئی بھی کمپین ہو تو یوسی ایم او اپنی ٹیموں کے مکمل ڈی ڈی ایم بھر کر مکمل کرکے دیتے ہیں، پھر بھی کسی نہ کسی یوسی کے پرنٹ لائن ورکروں کے کارڑز کم ہوتے ہیں ان کی پیمنٹ نہیں آتا ہے، جب کہ یوسی ایم او مکمل کارڑز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں جمع کرتے ہیں اور نام جو اتے ہیں لسٹ کا معائینہ کرنے پر ایسے نام شامل ہیں جنھوں نے کسی بھی کمپین میں کام نہیں کیا ہے، جب کہ کام کرنے والے حقیقی ورکروں کی پیمنٹ نہیں ہوتا ہے، اس سلسلے میں ڈی ایچ او سے رابطے پر جواب ملتا ہے، دوسرے کمپین میں تلافی کرتے ہیں، یا اے آر آئی میں سے ڈی ڈی ایم کارڈز دیں گے، ستم ظریفی یہ ہے کہ اے آر آئی کہ کارڑ بھی ہمارے ورکروں کے ہیں تو ہمارے ہی کارڈز ہمیں نقصان کی جگہ پر دے رہے ہیں، اگر ضلعی افس نے اپنے طریقہ کار نہیں بدلا تو ہم احتجاج کرنے کے حق رکھتے ہیں، جعلی اور دو نمبر ناموں کی وجہ سے ہمارے حقیقی ورکروں کی ادائیگی نہیں ہو پارہا ہے، یہی ورکرز کمپینوں میں بغیر گاڑی کے پیدل جا کر دور دراز علاقوں میں اپنی ذمہ داری نھبا رہے ہیں، اجلاس میں جنرل سیکرٹری شبیر احمد دشتی، چیئرمین کہدہ اللّٰہ بخش ، سینیر نائب صدر سبزل خان، سنئیر نائب صدر دوئم ظہور احمد، جوائنٹ سیکرٹری ندیم احم د ، چیف آرگنائزر ملنگ خان، آرگنائزر محمد اسماعیل بلوچ ، فنانس سیکرٹری عبید اللہ کٹور، آفس سیکرٹری ماجد حیدر، سابقہ ضلعی چیئرمین محمد اقبال دشتی، سنئیر پیرامیڈکس عابد رحیم، الہی بخش، دلوش، ملا حبیب، محمد اقبال، عبدالصمد، محمد عارف ، مجید احمد ، سابقہ جوائنٹ سیکرٹری عارف نواب، مراد بخش،ولیداد بلوچ اور دوسرے پیرامیڈکس بڑی اکثریت میں شامل تھے
