14

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بلوچوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایڈووکیٹ عبدالمجید دشتی

تربت(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے رہنما اور علاقے کے سماجی شخصیت عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں گزشتہ 75 سال سے زیادہ عرصہ ھوا ھے ایک بھی بلوچستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی ظلم وزیادتی کی بات ہے ھم اھل بلوچستان کے طرف سے وزیر اعظم صدر اور وفاقی وزیر کھیل اور چیرمین پی سی بی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے قابل آور ذھین کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جائے اور ایشیاء اور اولمپک کھیلوں میں بھی بلوچستان کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے مکران و تربت اور بلوچستان میں کھیلوں کو وفاقی حکومت ترقی دے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بلوچستان حکومت کو فنڈز فراہم کرے تربت میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرے جہاں پر تیراکی اور ڈوڈ و تیز بھاگنے کے مقابلے ھو اسکواش ٹینس اور دیگر کھیلوں کو ترقی اور طالب علموں کو تربیت اور ٹریننگ دی جائے بلوچستان میں قابل کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے بس ان کو موقعہ دیا جانے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں