25

ڈپٹی کمشنرگوادرعزت نذیرنے ماہی گیروں کی شکایات پرگوادرفش ہاربرکادورہ کیا

گوادر(گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنرگوادرعزت نذیر نے ماہی گیروں کی شکایات پر گوادر فش ہاربر کا دورہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت اور ماسی زہنی بھی ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ تھے ڈی سی گوادر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ ماہی گیروں کے لیے ہر وقت اور ہر میدان میں ان کے ساتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے اور ماہی گیروں کے روز گار کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرا دفتر گوادر کے ماہی گیروں کا دفتر ہے اور ہم ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ اور انہیں اپنا روزگار رواں رکھنے کے لیے ہمہ وقت انکے ساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں