14

کمشنرمکران ڈویژن سید فیصل احمد کی زیرصدارت اجلاس منعقد،غیرقانونی ٹرالنگ کو روکنے کی حکمت عملی پر غور

گوادر(گدروشیاپوائنٹ)کمشنر مکران ڈویژن سید فیصل احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع گوادر کی ساحلی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ گوادر شہر میں پانی بجلی اور امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر ،ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی، اے ڈی سی ذاکر علی ،سی اے سی گوادر ،آل پارٹیز کے رہنماؤں اور انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر کی ساحلی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن نے کہا کہ ضلع گوادر کی حدود میں کسی ٹرالر کو ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی گوادر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی نمائندہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی صورت گوادر میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کی بحالی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ گوادر کے شہریوں کا تعاون قابل تحسین ہے اور گوادر کے لوگوں کے حقوق کے لیے بلوچستان سرکار شروع دن سے کام کر رہی ہے شہری کسی بھی مسئلے کی نشاندہی اور اس کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں اور حکومت تمام مسائل کے مؤثر خاتمے کے لیے پوری طرح سے متحرک ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں