12

ایڈووکیٹ محراب گچکی کا کیچ کےغریب فنکاروں کیلئے اراضیات کا تحفہ

تربت (رپورٹ/الطاف بلوچ/گدروشیا پوائنٹ)کلاتک میں کیچ کے آرٹسٹ کیلئے آرٹسٹ اینڈ آرٹیزن،کالونی کا قیام،پہلے فیز میں پندرہ فنکاروں کو پلاٹ دے دئے گئے۔

کیچ کی معروف وکیل ،سْیاسی سماجی شخصیت اور فن وآرٹ سے محبت کرنے والے ایڈووکیٹ محراب خان گچکی نے کلاتک کے مقام پر اپنے ذاتی اراضیات میں سے کیچ کے غریب فنکاروں کو اراضیات دے دیں۔انہوں نے پہلے مرحلے میں پندرہ غریب فنکاروں کو زمین الاٹ کی جن کو جلد ان کے کاغذات انکے نام کرکے حوالے کئے جائیں گے۔ایڈووکیٹ محراب گچکی کے اس اقدام کو سْیاسی،سماجی اور ادبی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کیچ میں دیگر استعداد رکھنے والے مخیر حضرات بھی غریب،نادار لوگوں،فنکاروں ،ادیبوں کی حالت کو دیکھ کر انکی مدد بھی کرکے معاشرے میں مثبت کلچر کا فروغ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں