15

نیشنل پارٹی خواتین ونگ میں شمولیتی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ)نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام موسیٰ کالونی میں خواتین کی پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔
شمولیتی تقریب میں بی بی ذکیہ ، بی جی زینب ، بی بی زینت ، بی بی صباء ، بی بی ماریہ ، بی بی سلمیٰ ، زر بی بی، حسن بانو کی سربراہی میں مقامی درجنوں سیاسی خواتین رہنماؤں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و رکن مرکزی کمیٹی حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، سعدیہ بادینی، فریدہ بلوچ، سعیدہ بلوچ، کلثوم اشرف، بی بی حلیمہ اور امام خاتون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین ونگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ خواتین کے سوال پر شعور و آگاہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سیاسی عمل کا حصہ بنانے کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔ یہ سیاسی عمل قائد عوام ڈاکٹر مالک بلوچ کی مخلص قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پورے بلوچستان میں جوش ولوے کے ساتھ جاری ہے خواتین کی پارٹی میں شمولیتی تقاریب اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ مرد سیاسی کارکنوں کے شانہ بشانہ نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ اپنے حقوق کے حصول کے لیئے جہد مسلسل میں مصروف عمل ہے چونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آبادی کے نصف حصے سے زائد تعداد خواتین پر مشتمل ہے جو کہ بدقسمتی سے قدامت پرست معاشرے میں زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ گئی ہے چناچہ نیشنل پارٹی شعوری سطح پر خواتین کو سیاسی میدان میں منظم کررہی ہے تاکہ ان کے بہتر مستقبل کے حصول اور انہیں محفوظ بنایا جا سکے آج موسیٰ کالونی شمولیتی تقریب بھی اسی جدوجہد کی کڑی ہے۔ مستقبل قریب میں خواتین کی مزید شمولیتی تقاریب پورے بلوچستان سمیت کوئٹہ میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے آخر میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے خواتین کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری اور غفّار بلوچ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں