تربت(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی ایک قومی و سیاسی پارٹی ہے بلوچستان کے عوام کو مفاد پرست سیاسی گروہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کسی کو نہیں دینگے۔ آئندہ انتخابات میں نیشنل پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ سامنے آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تحصیل تمپ کے سنیر اراکین نیشنل پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کھا۔ انھوں نے کہاکہ ایک مخصوص ٹولہ یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے زور پر بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے 2023 کے الیکشن کو بھی چوری کریں گے۔ انھوں نے کھاکہ اس غلط فہمی سے اب نکلنا ہوگا بلوچستان کے عوام کے سیاسی مینڈیٹ پر باپ نے قبضہ کرکے جو کمایا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے وفاق میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں باپ کا نتیجہ ملک میں شدید معاشی و سیاسی بحران اور بد امنی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی مینڈیٹ پر اب کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ نیشنل پارٹی 2023 کے انتخابات میں مکران اور بلوچستان میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انھوں نے تمپ و مند کے سیاسی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ علاقے کے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں سے رابطہ رکھیں عنقریب نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین تمپ، مند سمیت پورے علاقے کا سیاسی دورہ کریں گے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔
