11

پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کا اہم مذمتی بیان

کویٹہ(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے صوبائی کابینہ کی جانب سے اپنی جاری کردہ اخباری مزمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں شیخ زید ہسپتال میں ہراساں کا ایک بے بنیاد اور جھوٹا اسکینڈل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جو کہ ایک گم نام لیٹر کے کی وجہ سے ہوا ہے، جس کا سچائی اور حقیقت سے دور کا واسطہ نہیں ہے،یہ ایک جھوٹا لیٹر ہے جس میں اسٹاف کو بدنام کرنے کے کوشش کی جارہی ہے، اس سیاہ جھوٹ پر وزیر صحت، سیکرٹری صحت کے زیر نگرانی میں ایک انکوئری کیمٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی ہم پر شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں،اور اپنے پیرامیڈکس دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، تاکہ کل کوئی اور جھوٹ کا سہارا لے کر الزام تراشی کرنے کی جرات نہ کرئے، ہمارے پیرامیڈکس دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، افسوس تو اس بات پر ہوا کہ ایک جعلی اور گم نام لیٹر پر تو کمیٹی بنتی ہے جب کہ پیرامیڈکس کے کئی دیرینہ اور جائز مسائل ہیں جو کہ سچ پر مبنی ہیں ان کی نہ سنوائی ہوا ہے نہ کوئی کمیٹی بن چکا ہے، اگر اس جھوٹ ہر جس کی سچ سے کوئی دور کی رشتہ داری نہیں ہے اس بنا پر یک طرفہ کاروئی کرکے ہمارے دوستوں کو تنگ کیا گیا تو ہم سخت سے سخت ترین احتجاج کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں