24

بلیدہ میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،عوام میں شدید غم و غصہ

بُلیدہ(گدروشیاپوائنٹ)بُلیدہ کئی روز سے بجلی بند،پینے کے پانی کی فراہمی میں دشواریاں۔تفصیلات کے مطابق بُلیدہ میں کئی روز سے بجلی کی سپلائی بند ہوچکی ہے جس کے سبب سے واٹرسپلائیز بھی بند عوام کو پینے کے پانی کی فراھمی بند ہوچکی ہے۔عوامی حلقوں نے محکمہ واپڈا اور کیچ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کا دیرینہ مسئلہ بجلی کی عدم فراھمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ عوام کی داد رسی ہوسکے۔واضح رہے کہ بلیدہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ سے رہا ہے اور اس کے حل کیلئے کبھی بھی سنجیدہ کوششیں نہیں ہوئیں جس سے عوامی حلقے شدید مایوس ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں