14

مند، ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے ایک بچہ جاںبحق

مَنْد(گدروشیا پوائنٹ) مند نوکیں کہن کے رہائشی ایک سالہ زیدان ولد محمد عالم کھانسی(دمہ) کی تکلیف کے سبب ایمرجنسی أر ایچ سی مند میں لے جایا گیا جہاں آکسیجن سسٹم نا ہونے کے سبب سیکورٹی کیمپ لے گئے جہاں ایک سال کا بچہ سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب وفات پاگیا۔ .واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک بچی بھی سہولیات نا ہونے کے سبب انتقال کرگئی تھی۔ مند سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سب تحصیل مند کا سول اسپتال ڈاکٹر اورتمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے. مند بہت سے سابق وزراء اور موجودہ ایم این اے کا آبائی علاقہ ہے پھر بھی بنیادی سہولتیں نا ہونا نمائندگان اور حکومتی زمہ داروں کی بے حسی کا واضع ثبوت ہے.جس سے اہلیان مند کا کوئی پرسان حال نہیں عوام کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں