14

گوادر : مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عدالت کے احاطے سے گرفتار

گوادر(گدروشیاپوائنٹ)حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عدالت کے احاطے سے گرفتار،تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان عدالت میں پیش ہونے اور عدلیہ کو گرفتاری پیش کرنے کیلئے عدالت پہنچے کہ ان کو عدالتی احاطے سے گوادر پولیس نے گرفتار کیا.گرفتاری پر شدید عوامی غم و غصہ بھی پایا گیا اور وکلا برادری کے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا.ہدایت الرحمان کی گرفتاری کے دوران مقامی اور قومی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے.اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں