22

آل پارٹیز کیچ کے وفد کا نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ آمد،سابق وزیراعلی سے ملاقات

تربت(اسٹاف رپورٹر،گدروشیا پوائنٹ)آل پارٹیز کیچ کے وفد کا خالد ولید سیفی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے صدرسابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات ،ملاقات میں خانہ،مردم شماری سے متعلق گفتگو ہوئی اور مشترکہ لائحہ عمل پر بھی مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی.اس کے علاوہ بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال،مردم شماری ،خانہ شماری اور آئند انتخابات سے متلق کئی سوالوں پر بحث ہوا.ڈاکٹر مالک بلوچ اور آل پارٹیز کیچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان بھر میں اور خصوصا کیچ اور مکران میں عوام کو بھرپور انداز میں اپنی آبادی کو درج کرنا چاہئے اور اس میں سنجیدگی دکھانا چاہئے.ملاقات میں آل پارٹیز کے اراکین کا خیال تھا کہ عوام کو بھرپور طریقے میں مردم شماری میں حصہ لینا چاہئے تاکہ ہم ترقیاتی عمل میں بہتر طریقے میں آگے بڑھ سکیں اور اپنے ہی گھر میں اقلیت میں‌نہ جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں