13

جے یو آئی تمپ کی طرف سے 15 جنوری کا ورکرز کنونشن منعقد ہوگی.

تربت(گدروشیا پوائنٹ)جے یو آئی کیچ سرپرست اعلی مولانا غلام اللہ رستم نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ 15 جنوری کی ورکرز کنونشن وقت کی اہم ضرورت ہے ایسے پروگرام سے ورکرز کو مل بیٹھنے کا موقع ملے گا۔ ورکرز کی تربیت اور حوصلہ افزائی ہوگی اور جنرل الیکشن کے حوالے سے تیاری کے بارے میں سوچا جائے گا۔
جے یو آئی تمپ تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہے امید ہی کہ باقی تحصیل بھی اس طرح کے کنونشن منعقد کرکے گھر گھر جمعیت علماء اسلام کا پروگرام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ جے یو آئی تحصیل تمپ کی ورکرز کنونشن ان شاء اللہ پورے ضلع کے لیئے مثالی ہوگا۔ مدرسہ تعلیم القرآن آسیہ باد میں کنونشن رکھنا احسن اقدام ہے۔ اس نشست سے جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر اور بانی مدرسہ تعلیم لاسلام مولانا غلام اللہ مرحوم کی روح خوش ہوگی۔ جس نے اپنی پوری زندگی جمعیت علماء اسلام اور مدرسہ کی تعمیر و ترقی کے لیئے قربان کر دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں