اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر گدروشیا پوائنٹ)سابق آرمی چیف،صدر پاکستان ریٹائرڈجنرل پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے.تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف،صدرپاکستان گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے اور دبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے .ان کے اہلخانہ کی طرف سےآج یہ خبر شائع کی گئی کہ ان کا دبئی میں انتقال ہوگیا ہے.میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی میت کو جلد وطن پہنچایا جائیگا اور اعزاز کیساتھ اسے دفنایا جائیگا.مرحوم کو بعض حلقوں میں انتہائی متنازعہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں کئی متنازعہ فیصلے کئے جن کی بدولت سے ملک میں سیاسی،معاشی بے چینی بڑھ گئی.اور بعض حلقے انہیں ایک ہیرو کے طور پر پیش کرتے ہیں.لیکن ملکی عدالت میں پہلی مرتبہ انہیں آرٹیکل 6 کے مرتکب قرار دیا اور انہیں سزا بھی سنائی گئی تھی.تاہم وہ آخر دم تک خودساختہ جلاوطنی میں تھے.
