17

کراچی کے شہریوں نے دوڈاکو زندہ جلاکر ماردیئے

کراچی(گدروشیا ڈیسک نیوز)کراچی کے شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلا کرمارڈالا تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل 1 میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں پرتشدد کرنے کے بعد زندہ جلا یا، جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال روانہ کردی گئیں۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہناتھا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس روانہ کردی، دونوں ملزمان نے سرجانی کے علاقے میں پیٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کی، پمپ پر موجود افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑکرتشدد کانشانہ بنا ک آگ لگا دی۔معروف عثمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون ملے، جبکہ دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں