10

کیچ کے تمام گرلز و بوائز سکولوں میں جس طرح میل و فیمیل اساتذہ کرام نے جوش و جذبے سے یوم سیاہ میں حصہ لیا، اکبر علی اکبر

تربت(گدروشیاپوائنٹ)کیچ کے تمام گرلز و بوائز سکولوں میں جس طرح میل و فیمیل اساتذہ کرام نے جوش و جذبے سے یوم سیاہ میں حصہ لیا وہ قابل دید ہے میں تمام ہیڈماسٹرز،ہیڈمسٹریس اور اساتذہ کرام کو دل سے شاباش دیتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ 25 مئی تک اسی جذبے کے تحت اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے یوم سیاہ مناتے رہیں گے اور میل اساتذہ 26 مئی صبح 9:30 کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔آج 22 مئی کو میں نے جناب بالاچ اقبال اور محمد اقبال کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آبسر، بوائز ہائی سکول کہدہ یوسف بازار آبسر اور بوائز ہائی سکول چاھسر کا دورہ کیا اساتذہ کے بازووں میں سیاہ پٹیاں باندھیں اور احتجاج کے حوالے صلاح و مشورہ کیا اور 26 مئی 2023 کے مظاہرے کیلئے اساتذہ کو شرکت کی دعوت دی انھوں نےکہاکہ ہمارے مطالبات کوئی نئےمطالبات نہیں ہیں بلکہ یہ مطالبات اس سےقبل بارہاموجودہ برسراقتدارحکومت کوپیش کرچکےہئں اورانھوں نےہمارےتمام مطالبات کوجائزقراردیکرتسلیم کرچکےہیں مگر نوٹیفکیشن کی اجراءمیں ٹال مٹول سےکام لےرہیں جوہمیں ہرگزپسند انھوں نےکہاکہ جونیئراساتذہ کرام کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،ہیڈماسٹر،ہیڈمسٹریس کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اورتنخواہوں میں خاطرخواہ اضافےکرناہمارےجائزمطالباتہیں اس لئےہم مطالبہ اوراپیل کرتےہیں کہ ہمارےجائزمطالبات تسلیم کرکےانکےنوٹیفکیشن کااجراء کی جائےبصورت دیگر26مئی کواحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگااگرپھرحکومت نےہمارےمطالبات تسلیم نہیں کئے تو5جون کوکوئٹہ میں گرینڈدھرنادیاجائیگا،جنرل سیکریٹری جی ٹی اے کیچ اکبر علی اکبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں