8

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں بڑے منشیات فروش بھی زیر حراست ہیں،تربت سٹی پولیس

تربت(گدروشیاپوائنٹ) سٹی پولیس تربت کی ایک اور اہم کامیابی, شہری سے 13 لاکھ روپے بندوق کے زور پر چھینے کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ڈی ایس پی کا بڑے منشیات فروش گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی تربت امام بخش بلوچ نے پولیس تھانہ بلڈنگ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بمورخہ 9 مئی 2023 کو مدعی مقدمہ محمد اقبال ولد مولا بخش قوم بلوچ سکنہ گردانگ حال کلگ (Kallag) تربت نے تھانہ میں آکر تحریری درخواست نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کیخلاف دی ہے کہ اُن سے بازار کے مقام پر ٹوٹل تیرہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ آئی جی پولیس عبدالقادر شیخ کی حکم اور ڈی آئی جی مکران کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی تربت کے آفیسران نے نہایت حکمت عملی اور مخبر ذرائع کی مدد سے ایک ملزم شاکر ولد پیر بخش بلوچ سکنہ پیدراک کو واسطو بازار سے گرفتار کر کے ملزم شاکر سے 30 ہزار روپے بر آمد کر کے ملزم شاکر کی انکشاف پر پیدراک کے مقام پر چھاپہ مار کر دوسرا ملزم اس کے بھائی عامر ولد پیر بخش سکنہ پیدراک کو گرفتار کر کے ان سے نقدی 11 لاکھ 50 ہزار روپے بر آمد کر کے ہر دو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اِن ڈاکوؤں کے سرغنہ اور پلاننگ کرنے والے بھی جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں بڑے منشیات فروش بھی زیر حراست ہیں تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا جائیگا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تربت روشن علی اور ایڈیشنل ایس ایچ او حسین دشتی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں