پنجگور(گدروشیاپوائنٹ) حق دو تحریک آور سول سوسائٹی پنجگور کی جانب سے ٹیچنگ اسپتال پنجگور اور 50 بڈڈ اسپتال خداباداں میں ڈاکٹرز کی کمی ادویات اور دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کے میں گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے سے حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد سول سوسائٹی پنجگور کے صدر صمد صادق پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغا ممتاز سماجی شخصیت عادل ارباب حق دو تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد پنجگور کے ممتاز صحافی عمر ماجد سول سوسائٹی پنجگور کے ڈپٹی آرگنائزر عمر جان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور ہسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا نام دینا بھی ٹیچنگ ہسپتال کی توہین ھے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتال ہے کہ پنجگور میں گزشتہ 30 سالوں سے دو جماعت حکومت کرتے چلے آرہے ہیں مگر ہسپتال کی بہتر ی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں نہ ڈاکٹرز موجود ہے اور نہ ہی ادویات اور دیگر سہولیات ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے مریضوں کو معمولی علاج کے لیے دوسرے شہروں شفٹ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر یکم جون تک ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ادویات دیگر سہولیات فراہم نہ کیا گیا تو حق دو تحریک سول سوسائٹی پنجگور کے عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کرے گا جس میں ہسپتال کے آفیس سے لیکر تمام شعبہ جات کی تالہ بندی کرے گی صرف انسانی ہمدردی کے تحت شعبہ ایمرجنسی کو کھلنے دینگے.
