اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطا بق 22 مئی سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہونگی ، جو آنے والے ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے اثر انداز ہو گی۔جس کے سبب
• 22 (شام/رات)اور 26 مئی کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
• 23 (شام /رات )اور 26 مئی کے دوران: سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ،ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، منڈی بہاوٗالدین، ناروال، قصور، پاک پتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔
• 22 (شام/رات)اور24 مئی کے دوران: بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، پنجگور، قلات، خضدار) ، بالائی سندھ (سکھر، دادو، جیکب آباد،لاڑکانہ )میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
