12

کراچی کےماہر کاریگروں کے نگرانی بااخلاق اسٹاف ہروقت آپ کے خدمت میں پیش پیش رہینگے،فاست فوڈانتظامیہ

پنجگور(گدروشیاپوائنٹ)چتکان سٹی کے وسط میں قائم مکران دشتی فوڈ سنٹر کا شاندار افتتاح کیاگیا۔ پنجگور کے معروف عالم دین خطیب مکران مولوی علی احمد بلوچ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس فوڈ سینئر کی کامیابی اور برکات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔۔مکران فوڈ سنٹر پنجگور کے مین شہر کے وسط چتکان قلم چوک کے قریب ٹرمینل روڑ کے ایک خوبصورت لوکیشن پر واقع ہے مکران دشتی فوڈ سینٹر میں ہر قسم کے فاسٹ فوڈ یعنی کریمی پیزا , اسپیشل ایم ڈی پیزا , افغانی پیزا , چکن رول , مالو رول ,اسپیشل رول , تکہ چیسٹ , تکہ لگ , پاستہ, برگر, سمیت ٹھنڈے مشروبات ,آئیس کریم , فریش جوس , کولڈرنک مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے ہر قسم کے تقریبات کیلئے آرڈر پر مال تیار کیا جاتا ہے کراچی کے ماہر کاریگروں کے نگرانی با اخلاق اسٹاف ہر وقت آپ کے خدمت میں پیش پیش رہینگے۔۔ مکران فوڈ سنٹر کے مالک زبیر دشتی اور عبدالرحیم ساسولی نے کہا کہ مکران دشتی فوڈ سینئر کے قیام کا مقصد عوام کو بروقت معیاری صاف اور شفاف خوراک فراہم کرنا ہے ۔عوام کے سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر میں فاسٹ فوڈ سے جڑے تمام اشیاء خوردونوش کی چیزیں ہروقت موجود رہیں گی۔ مکران دشتی فاسٹ فوڈ کے انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ ہمیں اپنے کسٹمر اور عوام کی مزید رہنمائی کی ضرورت ہے فوڈ سینئر کا دائرہ مزید وسیع کرنے کیلئے عوام کی قیمتی رائے اور تجاویز پر غور کیا جائے گا فوڈ سنٹر سے متعلق ہر قسم کی شکایت کا بھرپور ازالہ کیا جائے گا۔۔ ہمیں عوام کے تعاون اور دعاؤں کی اشد ضرورت ہے علاقے کے عوام کی نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر حاجی عبدالطیف ساسولی , مکران دشتی فوڈ سینٹر کے مالک زبیر دشتی , عبدالرحیم ساسولی اور دیگر بھی موجود تھے۔ (ایڈریس مکران دشتی فوڈ سینٹر نزد قلم چوک ٹرمینل روڈ چتکان پنجگور / پروپرائیٹر زبیر دشتی اینڈ عبدالرحیم ساسولی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں