تربت(گدروشیاپوائنٹ)خاران کے تحصیل سر خاران زرعی اور وسیع آبادی پر مشمتل علاقہ ہے. جس کے کلی میرین قلات سے سوپک. پٹے سر. بادہ. تگاپ. ڈنو. و دیگر دیہاتوں سے ہوتے ہوئے کلی نارو تک سڑک کی حالت ناقابل سفر ہو کر درہم برہم ہے. سڑک پر روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سفر کرکے شہر آتے جاتے ہیں. کھچے سڑک ہونے کے باعث مٹی کی دھول نے آنے جانے والوں کا برا حال کر دی ہے.مٹی کے دھول اٹھنے سے سفر کرنے والے سینے کھانسی زکام و دیگر بیماریوں مبتلا رہتے ہیں چھوٹے بڑے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں سمیت مریضوں کو شہر تک لانے میں آمدورفت کے لیئے شدید مشکلات کا سامنا ہے. سڑکوں کی حالت نہ گفتہ ہونے کے باعث ہزاروں افراد مشکل سے دوچار ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں. خاران کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں سمیت ایم پی اے اور ایم این اے رخشان ڈویژن سے خاران کے کلی میرین قلات تا کلی نارو کھچے سڑک کو پختہ کرنے کا مطالعبہ کی ہے.
