تربت(گدروشیاپوائنٹ)تربت سول سوسائٹی کے کنونیئر گلزار دوست نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں سے پہلے ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں بچوں کو رضاکارنہ طور پڑھانے والی نجی سکول کی خاتون ٹیچر میڈم نجمہ بلوچ کو لیویز فورس آواران کے اہلکاروں نوربخش، سدھیر امام اور ولید یوسف مسلسل ہراساں کرتا تھا اور گیشگور کیمپ جانے کیلئے دباؤ دیتا تھا۔ ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ آکر گیشگور آواران کی سماجی کارکن اور استانی نجمہ بلوچ نے خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آواران سمیت متعلقہ حکام نوٹس لیکر انہیں گرفتار کرکے نوکری سے برخاست کیاجائے اگر نہ 30 مئی کو آواران میں ہڑتال سمیت احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کیا جائیگا.
