16

گل حسن جسمانی طور پردارفانی کوچ کرگئے، مگرتاریخ میں وہ امر رہیں گے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کراچی(گدروشیاپوائنٹ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے معروف مورخ، محقق گل حسن کَلمَتی کے انتقال پر حاجی عرضی گوٹھ گڈاپ ملیر میں انکے گھر جاکر خاندان کے افراد کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوۓ انکے بے وقت انتقال کو نہ صرف انکے خاندان کے لیئے نقصان قرار دیا بلکہ بلوچ اور سندھی اقوام کے لیئے ناقابل تلافی قومی نقصان سے تعبیر کیا۔ انہوں نےکہا کہ گل حسن جسمانی طور پر دارفانی کوچ کرگۓ مگر تاریخ میں وہ امر رہیں گے۔ ڈاکٹر مالک نے تاریخ اور ادب کے شعبہ جات میں گل حسن کے تحقیقی کاموں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ انکا یہ کنٹریبیوشن شاندار اور قابل تقلید ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر رحمان گل پالاری ، میر لعل بخش واڈیلہ ، غلام رسول کَلمَتی ، حنیف کَلمَتی ، ماسٹر اسلم کَلمَتی ، مبارک علی بلوچ ، اسحاق محمود ، آفتاب کلمتی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں