11

سردار اخترجان مینگل کی صدارت میں بلوچستان نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد

وڈھ(گدروشیاپوائنٹ) بلدیاتی الیکشن کا اگلا مرحلہ ضلع کونسل خضدار کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سہ جماعتی اتحاد کا اہم اجلاس سردار اخترجان مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔
اجلاس کے مہمانِ خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمّداسلم بزنجو جبکہ اعزازی مہمانان میں بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ اور جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی و دیگر شامل تھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے اجلاس کی نظامت کی۔ اجلاس میں بی این پی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس کرد، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین واجہ لعل جان بلوچ آغا سلطان ابراہیم خان احمدزئی، نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمدیوسف بزنجو، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ، جے یوآئی تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمداسحاق شاہوانی، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر عبدالرحیم کرد، نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار شیردل تمرانی، این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالوہاب غلامانی، جے یوآئی کے سینئر رہنماء مولانا عبدالقادر شاہوانی نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت مولانا عنایت اللّہ رودینی نے حاصل کی۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے جس میں ضلع کونسل کے مخصوص نشتوں کا انتخاب ہوناہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیاگیا۔۔ یاد رہیکہ ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 24 سے 27 مئی تک وصول کئے جائیں گے۔ جبکہ پولنگ 22 جون 2023 کو ہوگی۔مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم کی نشست پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں