6

موسم گرما کی آمد،پسنی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور محلہ وائز پانی سپلائی میں تاخیر پر کیسکو آفیسراور پبلک ہیلتھ آفیسرطلب

پسنی(گدروشیاپوائنٹ)چیئرمین پسنی میر نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر نے موسم گرما کی آمد اور شدید گرمی میں عوامی شکایات پر پسنی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور محلہ وائز پانی سپلائی میں تاخیر پر کیسکو سب ڈویژن پسنی شگر اللہ بلوچ اور پبلک ہیلتھ آفیسر نواز بزنجو کو طلب کرکے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شہر بھر میں پانی سپلائی میں تاخیر کی وجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سبب کو قرار دیا۔ جس کے سبب ہمارے شیڈول متاثر ہورہے ہیں۔ چیئرمین پسنی نے کیسکو پسنی شگراللہ بلوچ کو شدید گرمی میں کسرت سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ شدید گرمی میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور کیسکو پسنی کے افسران کو ریلیف دینا ہے۔ کیسکو پسنی شگراللہ بلوچ نے چیئرمین پسنی کو یقین دہانی کرائی کہ ہماری ہروقت کوشش رہے گی کہ ہم عوام کو ریلیف دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں