11

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کیچ کی بڑی کاروائی، 500کلوگرام چرس برآمد

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کیچ کی بڑی کاروائی، 500کلوگرام چرس برآمد، عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس افیسرکیچ میر قمبربزنجو نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آج بدھ کی شب ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس تربت نے تحصیل دشت کھڈان کے علاقہ گورپاگ بشولی میں منشیات کے بڑے پیمانے پر کاروبارکی خفیہ اطلاع ملی جس پر ای ٹی او کیچ میر قمبر بزنجو نے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے سیکرٹری سید ظفرعلی بخاری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساؤتھ زون محمد زمان خان اور ڈائریکٹر ایکسائز مکران خان محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی طورپر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ای ٹی او کیچ خودکررہے تھے اس ٹیم میں اے ای ٹی او محمد سلیم بلوچ، اے ای ٹی اومحمود رند، اے ای ٹی او رضائی بلوچ، مہر اللہ، انسپکٹر قمبرگچکی، انسپکٹر شفیق احمد، انسپکٹر گہرام خان، انسپکٹر لیاقت علی، انسپکٹر عبدالستار، انسپکٹر منظور احمد، سب انسپکٹر عبدالمجید، ہیڈکانسٹیبل شمیم اختر، چنگیز خان، کانسٹیبلان باہڑ بلوچ، مرادعلی، رضوان، زاہد علی، فاروق مراد، زوہیب، شیراز عزیز، امجد علی، راشد علی، گل محمد، شریف شامل تھے،جنہوں نے شب ساڑھے 3بجے گورپاگ بشولی دشت کے علاقہ میں متعلقہ پہاڑی علاقہ کا گھیراؤ کرکے علاقہ کی تلاشی لی جہاں پہاڑیوں میں چھپائے گئے مختلف رنگوں کے 50بوریاں برآمد کرلئے گئے، ایکسائز کی چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں مزید تلاشی شروع کردی تاہم علاقہ میں ملزمان یا کسی شخص کی موجودگی کا سراغ نہ مل سکا، ایکسائز عملہ میں قبضہ میں لی گئی بوریوں کو کھول کر دیکھا تو ان میں فی بوری ایک ایک کلوگرام کے 10،10پیکٹ کل 500کلو پختہ چرس برآمد ہوئے، ای ٹی او کیچ میر قمبر بزنجو نے مزید بتایاکہ محکمہ ایکسائز کیچ نے سیکرٹری ایکسائز بلوچستان سید ظفر علی بخاری اور ڈی جی ساؤتھ محمد زمان خان کی خصوصی ہدایات کے بعد منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ایکسائز عملہ کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ منشیات جیسی ناسور کے خاتمہ کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں