20

ضلع کونسل کیچ/نیاز کیازئی اور لالہ رشید کا آزاد پینل متحرک

تربت(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی اور آذاد پینل کے مابین ضلعی کونسل کے انتخابات حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن سے آذاد پینل کے وفد کی نیاز کیازئی کی سربرائی میں اھم ملاقات واجہ ابوالحسن کی رہائش گاہ تربت میں منعقد ہوا۔ نیشنل پارٹی اور آزاد پینل کے مابین ملاقات میں ضلعی کونسل کے انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ طور پر رابطے کرنے اور حمکت عملی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ملاقات میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور ، ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن تربت نثار احمد ماسٹر طارق اور آزاد پینل کے رہنما چیرمین یونین کونسل سنگئی میر حاصل بزنجو، چیرمین یونین کونسل کوہک محراب دشتی، ملا منیر وارث دشتی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں