7

لوگ مالی استطاعت نہیں رکھتے انکے بچے گھروں میں بیٹھ کرتعلیم سےمحروم ہورہے ہیں،مقررین

پنجگور(گدروشیاپوائنٹ)پنجگور کے تحصیل پروم میں رابطہ کمیٹی پروم کے زیراہتمام علاقائی مسائل کے حوالے سے رابطہ کمیٹی پروم کے چیرمین عارف بلوچ کی زیر صدارت ایک شاندار جرگہ کا انعقاد کیاگیا۔ جرگہ کا مہمان خاص پنجگور پریس کلب کے سابق صدر عمر ماجد بلوچ جبکہ اعزازی مہمان خاص ابابکر زعمرانی تھے جس میں تحصیل پروم اور ملحقہ علاقوں کے عوام اور معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگہ میں علاقے کی پسماندگی خصوصاً تعلیم صحت روزگار بارڈر ٹریڈ آمدورفت کے زرائعے زراعت کی زبوں حالی بجلی جیسے بنیادی مسائل زیر بحث آئے اور ان مسائل پر متفقہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیاگیا جرگہ سے رابطہ کمیٹی پروم کے چیرمین عارف بلوچ , پنجگور پریس کلب کے سابق صدر عمر ماجد , بشیر موسی , عابد اشرف , یونس شپانک , آصف صمد , منیر سنجرانی , اللہ بخش بلوچ , ایؤب شوہاز ,اکرم زاکر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض فہد شمبے زئی نے سرانجام دئیے تلاوت کلام پاک کی سعادت مولوی محمد اکرم نے حاصل کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پروم پنجگور کا ایک کثیر آبادی والا علاقہ ہے جو ایران سرحد کے ساتھ واقع ہے مگر بدقسمتی سے سرحد کے اس پار عوام کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں مگر جب ہم اپنے علاقے کی حالت زار دیکھتے ہیں تو ہمیں ماسوائے دھول اور مایوسی کے اور کچھ نظر نہیں آتا تعلیم جو انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے پروم کے باشندگان تعلیمی سہولتوں کے فقدان کے باعث اپنے بچوں کو ایک سو میل دور بھیجنے پر مجبور ہیں اور جو لوگ مالی استطاعت نہیں رکھتے انکے بچے گھروں پر بیٹھ کر تعلیم سے محروم ہورہے ہیں اسی طرح پورے تحصیل میں ہیلتھ کی سہولتوں کا فقدان ہے لوگ معمولی بیماری کیلئے تربت اور پنجگور کا رخ کرتے ہیں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے کے مسافت طے کرنے کیلئے پانچ چھ گھنٹے لگتے ہیں علاقے میں ابھی تک بجلی نہیں ہے حالانکہ پروم ایک زرعی علاوقہ ہے یہاں سالانہ ہزاروں ٹن کے اعلی ورائٹی کے کجھور اور دیگر فصلات پیدا ہوتے ہیں انھوں اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وھ پروم کے بنیادی مسائل کے طرف توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں