پسنی()جوڈیشل مجسٹریٹ پسنی صدام حسین دشتی نے منشیات فروش خاتون مینہ زوجہ مسلم ساکن وارڈ نمبر 5 پسنی کو جرم ثابت ہونے پر دوسال کی سزا سنادی ہے۔
واضح رہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث خاتون کو رواں سال پسنی پولیس نے گرفتار کرکے اُس سے منشیات برامد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔