9

‏بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر سے 280 افراد ہلاک، 900 زخمی،بھارتی میڈیا

‏بھارت
g(گدروشیاپوائنٹ)بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں280 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہٰں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں